الغزالہ ..... ڈرائیورکے بے ہوش ہوجانے پر حائل یونیورسٹی کی 2طالبات نے بروقت اقدام کرکے اپنی سہیلیوں کو یقینی موت سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق الغزالہ میں حائل یونیورسٹی شاخ سے منسلک 5طالبات گاڑی سے سفر کررہی تھیں۔ العیش قریہ میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں۔ اچانک گاڑی کے ڈرائیورکو جزوی برین ہیمرج ہوا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ 60سالہ سعودی ڈرائیور صایل الھمزانی نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں 5منٹ کیلئے مکمل طور پر بے ہوش ہوگیاتھا۔ گاڑی ڈانواں ڈول ہوگئی تھی۔ اس دوران 2طا لبات نے حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیئرنگ سنبھال لیا اور اسی کے ساتھ مجھے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔