Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو نوشی چھوڑنے کے جسم پر کیا فوری اثرات پڑتے ہیں؟

تمباکو نوشی چھوڑنے کے بعد چند ہفتوں اور مہینوں میں جسم میں مزید خوشگوار تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں (فائل فوٹو: آئی سٹاک)
تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے یہ عادت چھوڑنا کافی مشکل سمجھا جاتا ہے۔
لیکن ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے بعد فوری طور پر انسانی جسم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
’سکائی نیوز‘ نے پھیھڑوں کے امراض سے متعلق ایک امریکی ایسوسی ایشن کی تحقیق کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جسم میں مثبت تبدیلی کا آغاز سگریٹ کے بغیر لیے گئے پہلے سانس کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔
اس کے بعد چند ہفتوں اور مہینوں میں جسم میں مزید خوشگوار تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق بعض افراد کے لیے ایک دم تمباکو نوشی چھوڑنا مشکل بھی ہوتا ہے۔ انہیں یادداشت، نیند اور بھوک میں کمی محسوس ہوتی ہے اور کچھ افراد کا وزن بھی بڑھتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر ڈپریشن، انزائٹی اور صدمہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسا محض چند دن تک ہوتا ہے۔ اس کے بعد جسم میں کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح معمول پر آ جاتی ہے جس کے بعد جسمانی اعضاء ٹھیک طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں۔

سگریٹ نوشی چھوڑنے سے دل کے امراض، دماغی بیماریوں اور کینسر کی مخلتف اقسام کے خطرات کم ہو جاتے ہیں (فائل فوٹو: ماؤتھ ہیلدی)

پھر اگلے دو تین ہفتوں میں دورانِ خون میں بہتری آتی ہے اور پھپھڑے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے دل کے امراض، دماغی بیماریوں اور کینسر کی مخلتف اقسام کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

شیئر: