Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس نے طیاروں کے سودے اور تزئین وآرائش پر 15 ارب درہم خرچ کیے

گزشتہ سال دس سے زیادہ ممالک کے لیے پروازیں بحال کی ہیں( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیر لائن نے کہا ہے کہ’ 2022 کے دوران طیاروں کے سودے اور تزئین وآرائش پر 15 ارب درہم خرچ کیے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس نے گزشتہ سال دس سے زیادہ ممالک کے لیے اپنی پروازیں بحال کی ہیں۔
ایمریٹس نے 2022 کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ’ 120 سے زیادہ طیاروں کی تزئین وآرائش کی گئی۔ طیاروں میں نئی نشستیں لگانے کے ساتھ بعض نشستوں کوبہتر بنایا گیا ہے‘۔
ائیر لائن نے بیان میں کہا کہ’ نومبر 2022 کے دوران بوئنگ 777 ساخت کے پانچ نئے کارگو طیاروں کا سودا ہوا۔ دو طیارے 2024 اور دیگر تین طیارے 2025 میں مل جائیں گے‘۔

شیئر: