دمام .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے پیٹرول میں ملاوٹ بند کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان کردیا۔ نئے پیٹرول اسٹیشن کھولنے کیلئے مالکان کو وزارت کے مقرر کردہ اسٹینڈرڈ پورے کرنا ہونگے۔ پیٹرول اسٹیشن کے مالک کو وزارت سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ پیٹرو ل اسٹیشن کے تفصیلی معائنے کے بعد جاری کیا جائیگا۔ وزارت کے افسران یہ اطمینان حاصل کرکے ہی اجازت نامہ جاری کریں گے کہ پیٹرول اسٹیشن میں کسی طرح کی ملاوٹ کا کوئی امکان نہیں ۔ 11شعبان سے نئے پیٹرول اسٹیشنوں پر نئی پابندی شروع کردی جائیگی۔