Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

تشدد اور دہشت گردی کے خلاف صومالیہ کے ساتھ  مملکت کے موقف کی توثیق کی ہے( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے صومالیہ میں گزشتہ دو دن کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف صومالیہ اور اس کے عوام کے ساتھ  مملکت کے موقف کی توثیق کی۔
وزارت نے بیان میں’ تمام مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل مسترد کرنے کا اعادہ کا جو معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں اور صومالیہ کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے خاندانوں، صومالیہ کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: