Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ڈائیلاسز سینٹرز کے لیے سعودی ایجنسی کی امداد

خصوصی کیمیکلز اور طبی اشیا چار ٹرالرز کے ذریعے بھیجے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن میں ڈائیلاسز سینٹرز کے لیے 36 ٹن سے زائد طبی اشیا بھیجی گئی ہیں۔ 
بھیجی جانے والی طبی اشیا میں ڈائیلاسز کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی کیمیکلز اور طبی لوازمات شامل ہیں جنہیں چار ٹرالرز کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امداد عدن کے ڈائیلاسز سینٹرکے لیے بھیجی گئی ہیں۔ 
اس حوالے سے امدادی مرکز کے ڈائریکٹرڈاکٹر عبداللہ المعلم نے بتایاکہ ڈائیلاسز سینٹر کےلیے مجموعی طورپر15 ٹرالر بھیجے کیے جائیں گے جن میں سے  چار ٹرالر بھیجے جاچکے ہیں۔ 
ڈاکٹر المعلم کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر 15 ٹرالروں کے ذریعے 116 ٹن سے زائد مخصوص کیمیکلز اورسامان ڈائیلاسزکے لیے بھیجا جائے گا جو مختلف مراحل میں ہوگا۔ 

شیئر: