Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان مرکز یمن میں 20 ملین ڈالر کی غذائی اشیا فراہم کرے گا

مرکز نےعالمی خوراک پروگرام کے ساتھ  مشترکہ تعاون معاہدہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات عالمی  خوراک پروگرام کے تعاون سے یمن میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے غذائی اشیا فراہم کرے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق شاہ سلمان مرکز نےعالمی خوراک پروگرام کے ساتھ  وڈیو لنک کے ذریعے مشترکہ تعاون معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے تحت یمن میں 20 ملین ڈالر کی لاگت سے 5 لاکھ 24 ہزار 849 یمنی شہریوں کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا فراہم کی جائیں گی۔ خوراک پروگرام یمن کے انتہائی ضرورت مندوں کے لیے ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے تعاون کے معاہدے پر دستخط  معاون سربراہ انجینیئر احمد البیز اورعالمی خوراک پروگرام کی جانب سے مجید یحیی نے دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت 16.908 ٹن آٹا خرید کر تقسیم کیا جائے گا۔ یمن میں ایسے ہزاروں افراد ہیں جو کھانے پینے کی بنیادی اشیا سے محروم ہیں۔ عدن، الضالع، الحدیدۃ، مارب، شبوۃ، تعز اور حجہ میں  مقامی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں۔ 
یمن میں عالمی خوراک پروگرام کے نمائندے رچرڈ ریگن نے کہا کہ ’شاہ سلمان مرکز کی مدد کی بدولت یمنی شہری قحط کے  خطرے سے محفوظ رہیں گے۔ مملکت نے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی مدد کا فیصلہ نازک ترین وقت میں کیا ہے‘۔ 

معاہدے کے تحت 16.908 ٹن آٹا خرید کر تقسیم کیا جائے گا(فوٹو الیوم)

عالمی ادارے کےعہدیدار نے کہاکہ ’مملکت 2005 سے اب تک عالمی خوراک پروگرام کی اپیل پر ایک ارب 168 ملین ڈالر دے چکی ہے۔ مملکت نے 2019 میں 380 ملین ڈالر دیے تھے جس سے خوراک پروگرام کا دائرہ 13 ملین افراد تک پہنچانے میں مدد ملی تھی‘۔ 

شیئر: