Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے سابق وزیر اور صدارتی امیدوار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

معروف شاعر نے کہا کہ خود کو  تحریر اور ثقافت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
سابق وزیر اور صدارتی امیدوار الجزائر کے معروف شاعرعزالدین میھوبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست چھوڑ رہے ہیں۔
اے ایف پی نیوز کے مطابق صدارتی امیدوار نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ2024 میں الجزائری  صدر عبدالمجید تبون کے دوبارہ انتخاب کو وہ چیلنج کریں گے۔
عز الدین میھوبی نے اس ہفتے سوشل میڈیا  پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کئی جگہوں پر مختلف قیاس آرائیوں کے ساتھ میرے نام کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
الجزائر کے معروف شاعر عزالدین میھوبی  کا کہنا ہے کہ میں عوامی طور پر ایک بار پھر تمام پارٹی سیاسی سرگرمیوں سے دستبرداری کا اعادہ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ محوبی جو ایک نامور صحافی ، مصنف او رشاعر ہیں1997 سے 2002 تک الجزائر کی  پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں۔
اس کے بعد وہ ریاست کے مختلف اداروں میں اور پبلک ریڈیو اور نیشنل لائبریری کے سربراہ کے طور پر مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔
2008 سے 2010 تک وزیر مواصلات کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد وہ 2015 میں اسی سال 31 مارچ تک وزیر ثقافت بن گئے۔

عبدالعیز بوتفلیقہ کی معزولی کے بعد  انتخابات میں محوبی صدارتی امیداوار تھے۔ فوٹو ٹوئٹر

الجزائر میں طویل عرصہ سے حکمران رہنے کے بعد عبدالعیز بوتفلیقہ کی معزولی کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں محوبی صدارت کے امیداوار تھے تا ہم وہ صدرعبدالمجید کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔
معروف شاعر عز الدین میھوبی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں  نے خود کو مکمل طور پر تحریر اور ثقافت کے لیے وقف کر دیا ہے۔

شیئر: