Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کے عرب مداحوں پر جورجینا کے میک اپ سٹائل کا سحر طاری

انفلوئنسرز جورجینا روڈریگس کے میک اپ سٹائل کے بارے میں بات کر رہے ہیں (فوٹو: آر ٹی ایل انفو)
کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں آنے کے بعد ان کے عرب مداح خوشی سے نڈھال ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز کے فیشن سٹائل کو مملکت میں رہنے والے مداح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر خوب کاپی کر رہے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوبصورتی اور فیشن کے انفلوئنسرز جورجینا روڈریگز کی ریاض میں پہلی بار آمد کے موقع پر ان کے میک اپ سٹائل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں انفلوئنسرز میک اپ کے طریقے شیئر کر رہے ہیں۔
ٹک ٹاک پر میک اپ انفلوئنسر دینا شریف نے اپنی ویڈیو میں جورجینا کی بھنوؤں کے سٹائل کا طریقہ بتایا۔

میک اپ آر ایچ کے نامی ایک اکاؤنٹ نے رونالڈو کی پارٹنر کی پلکوں کے میک اپ کا ٹیوٹوریل اپلوڈ کیا۔

ویام باشر جو ایک سوشل میڈیا میک اپ انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے جورجینا روڈریگز کے گال، آنکھوں کے میک اپ کا طریقہ بتایا اور ساتھ میں ان ہی طرح لپ سٹک بھی لگائی۔

خیال رہے کہ پرتگالی سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونایٹڈ کو چھوڑنے کے بعد سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد وہ اب مملکت میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 

شیئر: