حج ایکسپو میں شاہ عبد العزیز کی گاڑی کی نمائش
جدہ میں حج ایکسپومیں کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے 90 سال پہلے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی گاڑی کی نمائش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بانی مملکت نے یہ گاڑی مکہ مکرمہ، مشاعر مقدسہ اور جدہ میں استعمال کی تھی۔
حج اکسپو کے دورے کے دوران گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے بانی مملکت کی گاڑی کا جائزہ لیا ہے۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کو بانی مملکت کی نادر تصاویر دکھائی گئی اور حج ایکسپو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔