Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30فیصد بنگلہ دیشی ملازماﺅں کا مملکت میں کام سے انکار

  جدہ  .....  30فیصد بنگلہ دیشی گھریلو ملازماﺅں نے سعودی عرب میں ملازمت کا تربیتی کورس کرنے کے باوجود کام کرنے سے انکار کردیا۔انکا کہناہے کہ زبان اور رسم و رواج کی وجہ سے وہ سعودی عرب میں کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ریاض میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے المدینہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اصل خرابی تربیتی مراکز میں ہے۔انکے پاس تجربہ نہیں ہے او رانکے پیش نظر صرف مالی منفعت ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت جلد ہی نئے تربیتی مراکز اپنے یہاں قائم کریگی جہاں تربیتی کورس مکمل کراکر ہی بنگلہ دیشی ملازماﺅں کو سعودی عرب بھیجا جائیگا۔ کورس 30دن کے بجائے 90دن کا ہوگا۔

شیئر: