Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے حکمراں سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

بات چیت کے دوران مشترکہ مفادات میں معاون طریقے بھی زیر بحث آئے ہیں( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات  کے نائب صدر اور دبئی کےحکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے منگل کو زعبیل محل دبئی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی حکومت  میڈیا سیل نے  ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ اس موقع پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم بھی موجود تھے۔ 
جنرل عاصم منیر نے امارات کے رہنماؤں سے دفاعی اور عسکری شعبوں میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون، مل کرکام کرنے کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت کے دوران مشترکہ مفادات میں معاون طریقے بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

ملاقات میں ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد  بھی موجود تھے(فوٹو امارات الیوم)

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات کی تھی۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام ‘کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی افواج کا سربراہ مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرخرو ہوں‘۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مبارکباد پر امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
 ملاقات کے دوران دفاعی و عسکری امور میں پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون کے تعلقات، مل کر کام کرنے کے ساتھ دونوں دوست ملکوں کے مشترکہ مفادات کےلیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

شیئر: