ریاض... ... جی سی سی ممالک میں دواﺅں کے یکساں نرخ ہونگے۔جی سی سی ہیلتھ کونسل نے یہ عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ دوا ساز کمپنیوں سے بات چیت کرکے معاملات طے کئے جائیں گے۔ سستے نرخ متعین ہونگے۔ ریاض ایوان صنعت و تجارت میں ادویہ کی کمپنیوں کی کمیٹی کے چیئرمین محمد البہلال نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ان دنوں سعودی عرب میں دواﺅں کے جو نرخ ہیں وہی تمام خلیجی ممالک میں نافذ کردیئے جائیں گے۔ جی سی سی میں سعودی عرب ، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اورسلطنت عمان شامل ہیں۔ ہیں۔ ان دنوں کونسل کے ہر رکن ملک میں دواﺅں کے نرخ دوسرے ملک سے مختلف ہیں۔