Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبارک معطر ریت خریدنے کیلئے مصری سڑکوں پر

  قاہرہ ..... سادہ لوح مصری شہری ”مبارک معطر ریت“ خریدنے کیلئے شمالی مصر کے العاشر من رمضان شہر میں سڑکوں پر نکل آئے۔ بعض ضمیر فروشوں نے یہ افواہ پھیلا دی تھی کہ شہر مذکور کے 66زون میں مبارک معطر ریت فروخت کی جارہی ہے۔ ایک گرام 100مصری پونڈ میں مل رہی ہے۔ مقامی شہری علاج اور تبرک کیلئے معطر ریت خریدنے نکل پڑے۔ شہر کی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ متعلقہ مقام پر صابن کی فیکٹری کے منتظمین فضلہ ڈالتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پڑی ہوئی ریت میں خوشبو پیدا ہوگئی ہے ۔ ضمیر فروشوں نے اسے مبارک معطر ریت کہہ کر فروخت کرنا شروع کردیا۔ انتظامیہ فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی کررہی ہے جبکہ مقامی شہری انتظامیہ کے دعوے کو اب بھی جھٹلائے چلے جارہے ہیں۔

شیئر: