Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومسلم جاپانی انجینئرکی روضہ رسولﷺ پرکی وڈیو وائرل

مدینہ منورہ :کمپیوٹر کے جاپانی نومسلم ’’یوشینو شان‘‘ کی روضہ شریفہ میں حاضری کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں جاپانی انجینیئر کو روضہ مبارکہ میں حاضری اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیز حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں صلوۃ و سلام پیش کرتے وقت انتہائی جذباتی کیفیت میں پیش کیا گیا ہے۔ جاپانی نومسلم نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور  ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما  کی خدمت میں صلوۃ و سلام اور روضہ شریفہ میں نماز مبارک عمل ہے، سنت ہے ۔ مجھے یہ اعزاز ملنے پر قلبی مسرت حاصل ہوئی ہے۔ نومسلم جاپانی انجینیئر نے اس موقع پر اپنے دادا اور دادی سے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میں یہاں حاضری پر بیحد خوش ہوں وہیں انتہا درجے دکھی بھی ہوں کہ میرے پیارے دادا اور دادی ایمان کی لذت حاصل کئے بغیر اس دنیا سے چل بسے۔ جاپانی انجینیئر گیارہ ایشیائی ممالک کی 230نمایاں معتمر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ جوخادم حرمین شریفین کے عمرہ پروگرام کے تحت ارض مقدس حاضر ہوئے۔
 
 

شیئر: