سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے جنوب میں واقع ’فحص دوری‘ (گاڑیوں کا کمپیوٹر انسپیکشن سینٹر) کے قریب 26 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ زیرحراست افراد میں سے 15 کا تعلق بنگلہ دیش، 5 کا یمن، 3 کا انڈیا، 2 کا پاکستان اور ایک کا سوڈان سے ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ تمام غیر قانونی تارکین کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔