Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہران میں ڈاکار ریلی کی اختتامی تقریب

’اثرا مرکز میں ہونے والی تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والے رائیڈروں کو انعامات سے نوازا گیا‘ ( فوٹو: واس)
گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز اور سعودی رائیڈر لیگ کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبد اللہ الفیصل کی سرپرستی میں ڈاکار ریلی کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔
واس کے مطابق ظہران کے اثرا مرکز میں ہونے والی تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والے رائیڈروں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکار ریلی صحرائی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے درمیان ہوا جس میں رائیڈروں نے ہفوف سے دمام تک 406 کلو میٹر کی مسافت طے کی ہے۔
ڈاکار ریلی میں قطری رائیڈر ناصر العطیہ نے اول پوزیشن کی ہے جبکہ دوسری پوزیشن فرانس کے رائیڈر سیپاستیان لوپ کے حصے میں آئی ہے۔
موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں ارجنٹائن کے رائیڈر کیون نے اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دوسری پوزیشن امریکی رائیڈر ٹوپی کے حصے میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکار ریلی میں مجموعی طور پر 820 افراد نے شرکت کی ہے  جبکہ اس کے 6 راؤنڈ کئے گئے تھے۔

شیئر: