Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا پھر آواز کا جادو جگائیں گی

ممبئی ..... بالی وڈ میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں اپنی الگ شناخت بنانے والی شردھا کپور موہت سوری کی ہدایت والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں شردھا کپور ایک مرتبہ پھر اپنی آواز کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔ موسیقار متھن کی ہدایت میں اریجیت کا گایا فلم کا مشہور نغمہ ’پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ کے فیمیل ورژن ’ پھر بھی تم کو چاہوں گا کو شردھا اپنی آواز میں پیش کریں گی۔ اریجیت کایہ نغمہ یو ٹیوب پر 2.7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ شردھا کی گلوکاری کا سفر موہت سوری کی فلم ’ایک ویلن‘ سے شروع ہوا تھا جس میں انہوں نے ’تیری گلیاں‘ نغمہ سے ناظرین کو مسحور کردیا تھا۔ موہت نے بتایا کہ انہوں نے جب شردھا سے ’پھر بھی تم کو چاہوں گا‘ کا فیملی ورژن گانے کے لئے کہا تو وہ فوراً تیار ہوگئیں حالانکہ انہوں نے جب فلم ایک ویلن کا نغمہ ’تیری گلیاں‘ گایا تو وہ کافی جھجھک رہی تھیں اس دوران مجھے ان کی زبردست حوصلہ افزائی کرنا پڑی تھی۔ اسے اتنی خوبصورتی سے گایا کہ مجھے ان کی گلوکاری پر فخر ہے۔ اگرچہ ان کا یہ نغمہ فلم میں نہیں ہوگا لیکن اس کا استعمال فلم کے پروموشن میں ہوگا۔ چیتن بھگت کی کتاب پر مبنی ’ہاف گرل فرینڈ‘ 19 مئی کو ریلیز ہوگی جس میں شردھا کے ساتھ ارجن کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

شیئر: