خانہ کعبہ کے سامنے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر وائرل
اتوار 22 جنوری 2023 15:32
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی (فوٹو: شاہین شاہ، ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کے موقع پر بیت اللہ میں بنائی گئی تصویر ٹویٹ کہ جو فورا ہی وائرل ہو گئی۔
شاہین شاہ آفریدی کی شیئر کی گئی تصویر میں خانہ کعبہ اور اس کے عقب میں زیرتعمیر دو بلندوبالا مینار بھی نمایاں ہیں۔
ٹویٹ کی تصویر میں شاہین شاہ آفریدی احرام پہنے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں نے انہیں ’عمرہ کی مبارکباد‘ دی تو ’عبادت کی قبولیت کی دعائیں‘ بھی کیں۔