سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ اتوار22 جنوری سے سعودی ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے سامان تجارت کلیئر کرنے کی کارروائی دو گھنٹے کے اندر مکمل کی جانے لگی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’اس کا مقصد کسٹم کارروائی میں لچک پیدا کرنا اور کارکردگی کا گراف بڑھانا ہے۔ کوشش ہے کہ لاجسٹک خدمات کا شعبہ مستحکم ہو اورعالمی سطح پر مسابقت کی سعودی پوزیشن زیادہ مضبوط ہو۔‘
اتھارٹی نے کہا کہ’ 2017 میں سامان تجارت کلیئر کرنے کی کارروائی میں بارہ دن لگتے تھے۔ اب اسے مختصر کرکے صرف دو گھنٹے کردیا گیا ہے‘۔