ابوظبی ۔۔۔۔دنیا کی وزنی ترین خاتون 36سالہ ایمان احمد جو ابوظبی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکی ہیں۔اسپتال کے ڈاکٹرو ں نے کہا کہ بستر پر لیٹے لیٹے ان کا جسم متاثر ہوا ہے اس کے علاوہ مٹاپے سے متعلق شکایتیں بھی عود کر آئی ہیں۔اسپتال کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر یاسین نے بتایا کہ ان کی بہن کافی عرصے بعد ایمان احمد کے علاج سے خوش نظر آئیں۔ واضح رہیں کہ ایمان احمد 3ماہ تک ممبئی کے سیفی اسپتال میں زیر علاج تھیں جبکہ انہیں مزید علاج کیلئے گزشتہ ہفتے ہی ابوظبی منتقل کیا گیا تھا۔ ان کا تعلق مصر سے ہے۔