ولی عہد کی طرف سے عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد
’ولی عہد نے عراقی وزیر اعظم کو قومی ٹیم کی فتح پر تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گلف کپ کے کامیاب انعقاد پر عراقی صدر وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے عراقی وزیر اعظم کو قومی ٹیم کی فتح پر تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’گلف کپ کے شاندار انعقاد اور بہترین انتظام پر ہمیں خوشی ہے‘۔
’ٹورنامنٹ میں عراق کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے‘۔
’اس تاریخی کامیابی پر ہم آپ کو ، عراقی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم عراق کے لیے مزید ترقی ، کامیابی اور کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔