Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرنسی کی سمگلنگ، ڈالر کی اڑان، عمران خان کا اعتراف اور اسلام آباد میں مہنگے پلاٹ سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

پاکستانی ایئر پورٹ سے سعودی کرنسی کی سمگلنگ کی کوشش، شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ کو پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے سے متعلق عمران خان کا اعتراف گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سے پڑھی جانے والی اہم خبریں رہیں۔
اردو نیوز کے قارئین نے اسلام آباد میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے پلاٹ، چوہدری پرویز الہی کے فواد چوہدری سے متعلق بیان اور ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے موضوعات کو بھی زیادہ دلچسپی سے پڑھا۔

اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔
منگل کو وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد عثمان یونس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’سی ڈی اے نے اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے مہنگے پلاٹ کی نیلامی کی ہے جس کی قیمت 8 ارب 54 کروڑ روپے ہے۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

’شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی‘

سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانے کے کیس میں جرح کے دوران بتایا کہ شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی۔
سنیچر کو سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے  جرح کی۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ملک میں بجلی کی بحالی شروع، کئی علاقے اب بھی اندھیرے میں

پاکستان میں سوموار کی صبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل  ہوگئی تھی جو کہ رات گئے بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق اس وقت تمام ملک کی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہو چکی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 255 روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تیز رفتار اور ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے ڈالر کی قدر پر مقرر حد (کیپ) ختم کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے نرخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ڈالر بحران کو بڑھانے والا حوالہ ہنڈی کا نظام کیسے چلتا ہے؟

پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی مانگ میں مسلسل اضافے کا عمل جاری ہے اور حکومت کی کوششوں کے باوجود اس سلسلے کو روکا نہیں جا سکا۔
ایک طرف ملک میں زرِمبادلہ تشویشناک حد تک کم ہو گیا ہے تو دوسری طرف حوالہ ہنڈی کا کام بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی خفیہ نقل و حمل جاری ہے۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کراچی ایئرپورٹ: کسٹمز نے سعودی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
کسٹمز کلیکٹر کراچی ایئرپورٹ ندیم میمن کے مطابق ’گُل حسن نامی ایک مسافر سعودی عرب اپنے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال لے جا رہا تھا۔ کرنسی اس بیگ میں تھی جو اس نے پکڑا ہوا تھا۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ، کون کون سی اشیا مہنگی ہو جائیں گی؟

پاکستان میں ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے مقررہ حد ختم کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ کے بعد اب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ میں تقریباً 25 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’فواد چودھری‘ پہلے پھڑیا جاندا تے ساڈا کم ٹھیک ہو جانا سی: پرویز الٰہی

سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ’میں نے پی ٹی آئی والوں کو کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔‘
جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایک سال تک مزید کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

شیئر: