جدہ .... پاک بحریہ کا جہاز ٹیپو سلطان4روزہ خیر سگالی دورے پر جدہ پہنچ گیا ۔ اس جہاز میں ہیلی کاپٹر بھی ہے۔ جہاز میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں حصہ لے رہا ہے۔ اسکے علاوہ بحری قزاقی کے خاتمے کے آپریشنز میں بھی شریک ہے۔ جسکا مقصد جہازوں کو سمندر میں محفوظ جہازرانی کویقینی بنانا ہے او راس سلسلے میں بین الاقوامی کمیونٹی کو مدد فراہم کرنا ہے۔ اپنی آمد کے بعد جہاز کے کمانڈنگ افسر کیپٹن راجہ رضوان جاوید نے نیول اور ایئراتاشی گروپ کے کپتان ارشد مختار کے ہمراہ ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات ہوئے۔ کمانڈنگ افسر اور عملے کے افسروں نے قونصل جنرل شہریار اکبرخان کی دعوت پر پاکستانی قونصلیٹ کا بھی دورہ کیا۔