سونے کی قیمت میں اضافہ، تولہ 20 ہزار روپے مہنگا
ہفتہ 28 جنوری 2023 16:26
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 20 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اور تیزی سے اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 209000 روپے رہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
سونے کی فی دس گرام قیمت 5574 روپے بڑھ کر 179184 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بائیس قیراط سونے کے نرخ 164252 روپے رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران دوسرے روز بھی فی اونس سونے کے نرخ دو ڈالر کم ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 1928 ڈالر رہی۔
پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 2300 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت 85.74 روپے بڑھ کر 1886.14 روپے ریکارڈ کی گئی۔