بالی وُڈ کے مشہور ہدایتکار انوراگ کشپ بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انوراگ کشپ نے شاہ رخ خان کو ’سب سے ہمت والا مرد‘ کہا اور یہ بھی کہا کہ ’وہ ہر چیز پر خاموش رہے ہیں لیکن ان کا کام بولا ہے۔‘
ہندوستان ٹائمزکے مطابق انوراگ کشپ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’لوگ سنیما میں واپس آ رہے ہیں اور سکرین کے سامنے ناچ رہے ہیں۔ لوگ فلم (پٹھان) کے بارے میں پرجوش ہیں۔ فلم کے بارے میں ایک سحر طاری ہے اور یہ سحر خوب صورت ہے۔ اسی سحر کی کمی تھی، یہ سحر سیاسی اور سماجی سحر بھی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ میں ’زندگی کے رنگوں سے بھرپور پاکستان‘Node ID: 738406
-
سلمان خان ہر عہد کے عظیم ترین اداکار ہیں: شاہ رخ خانNode ID: 738516
-
کرن جوہر ہمیشہ بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں: فرح خانNode ID: 738726
شاہ رخ خان کے بارے میں انوراگ کشپ مزید کہتے ہیں کہ ’سب سے ہمت والا مرد، سب سے نرم مزاج اور متحد آدمی جو ہر چیز پر خاموش رہا ہے وہ اب بولا ہے۔ وہ اب اپنے کام کے ذریعے بولا ہے۔ یہ بہت خوبصورت بات ہے۔ وہ سکرین پر بہت اونچا بول رہا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ شاہ رخ خان کیا سکھا رہا ہے کہ غیر ضروری بولنے کے بجائے اپنے کام کے ذریعے بات کرو، شاہ رخ خان تو شاہ رخ خان ہی ہیں۔‘
اُدھر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی باکس آفس پر دھوم ہے۔
‘PATHAAN’: ₹ 429 CR WORLDWIDE *GROSS* IN 4 DAYS… #Pathaan WORLDWIDE [#India + #Overseas] *Gross* BOC… *4 days*…
#India: ₹ 265 cr
#Overseas: ₹ 164 cr
Worldwide Total *GROSS*: ₹ 429 cr
pic.twitter.com/Qd8xriCFvX— taran adarsh (@taran_adarsh) January 29, 2023
فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے چار دنوں میں انڈیا سمیت دنیا بھر سے 429 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں، جبکہ اتوار کے روز مزید 60 سے 62 کروڑ روپے کمانے کی پیش گوئی بھی ہے۔
#Pathaan *early estimates* Sun [Day 5]: ₹ 60 cr to ₹ 62 cr. #Hindi version.
Note: Final total could be marginally higher/lower.— taran adarsh (@taran_adarsh) January 29, 2023