Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرن جوہر ہمیشہ بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں‘

فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نا ہو‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی مشہور ڈائریکٹر فرح خان نے کہا ہے کہ کرن جوہر ہمیشہ اُن کی فلموں میں نظر آنے والے ’بیک گراؤنڈ‘ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فرح خان نے کچھ روز پہلے دبئی میں ایک نجی ہوٹل کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اور جب ان سے ساتھی ہدایتکار کرن جوہر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
فرح خان کہتی ہیں کہ ’میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔‘
دونوں ہدایتکاروں میں نوک جھوک اور دوستی کافی عرصے سے چلی آرہی ہے۔
فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نا ہو‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔
اس سے پہلے گذشتہ سال کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرح خان کی رِیل شیئر کی تھی جس میں وہ امریکہ کے ڈسکاؤنٹ سٹور پر خریداری کے دوران مفت میں میکسیکو کی مہشور ڈِش ’ناچوز‘ لینا چاہ رہی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

دوسری جانب رواں سال کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں فرح خان بطور کوریوگرافی کام رہی ہیں۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو جائے گی۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر سات سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی فلم بطور ہدایتکار بنا رہے ہیں۔
فلموں کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم کی کہانی شمالی انڈیا سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور جنوبی انڈیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی ہے۔
فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ عظمٰی بھی شامل ہیں۔

شیئر: