Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوتن نے بورس جانسن کو ’اُڑانے‘ کی دھمکی کیوں دی تھی؟

رپورٹ کے مطابق 24 فروری کو یوکرین پر دھمکی سے تھوڑی دیر قبل پوتن نے بورس جانسن کو کال کی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین پر حملے سے تھوڑی دیر قبل روسی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انہیں میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیر کو برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھمکی 24 فروری کو ٹیلی فون کے ذریعے دی گئی۔
اس وقت بورس جانسن اور دوسرے مغربی رہنما یوکرین کو روس کے ممکنہ حملے سے بچانے کی تگ و دو میں تھے۔
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ’ایک موقع پر انہوں (پوتن) نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن صرف ایک میزائل یا اس قسم کی دوسری کسی چیز سے بس ایک ہی منٹ لگے گا۔‘
اس وقت بورس جانسن ایک ایسے برطانوی رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے جنہوں نے کُھل کر یوکرین اور صدر زیلنکسی کی حمایت کی تھی۔
بورس جانسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حملے سے قبل انہوں نے بڑے دکھ سے پوتن کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔‘
ساتھ ہی روسی صدر کو انتباہ بھی کیا تھا کہ ’حملے نتیجے میں روسی سرحد کے قریب نیٹو میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اضافہ ہو گا۔‘
بورس جانسن کے مطابق ’پوتن نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یوکرین جلد نیٹو میں شامل ہونے نہیں جا رہا، اس جلد کا کیا مطلب ہے؟‘
سابق برطانوی وزیراعظم کے بقول ’میں نے کہا کہ یوکرین مستقبل قریب میں نیٹو میں شامل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔‘
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ’میزائل کی دھمکی دیتے ہوئے پوتن کا لہجہ بہت پرسکون تھا میرے خیال میں وہ اس کے ذریعے وہ میری کوششوں (جنگ سے بچاؤ کی) سے کھیل رہے تھے اور مجھے بات چیت پر تیار کرنا چاہتے تھے۔‘
برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم میں یوکرین پر حملے سے قبل کے برسوں کے دوران روسی صدر اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس میں زیلنسکی کی ان کوششوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو وہ حملے سے قبل نیٹو میں شامل ہونے کے لیے کرتے رہے۔
زیلنسکی کہتے ہیں کہ ’اگر آپ یہ جانتے ہیں کہ کل روس یوکرین پر قبضہ کر لے گا، آپ آج مجھے ایسا کوئی چیز کیوں نہیں دے رہے کہ جس کی مدد سے میں اس کو روک سکوں۔‘
’اگر آپ مجھ کو ایسی کوئی چیز نہیں دے سکتے تو پھر اس کو خود ہی روکیں۔‘

شیئر: