Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس سے مقابلے کے لیے برطانیہ کا یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے کا فیصلہ

برطانیہ پہلا مغربی ملک ہے جس نے یوکرین کو مرکزی جنگی ٹینک دینے کی بات کی ہے (فوٹو: اے پی)
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ روسی فوج کے مقابلے کے لیے ان کا ملک یوکرین کو ہیوی جنگی ٹینک مہیا کرے گا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق رشی سونک اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’ٹینک اور اضافی آرٹلری سسٹم دینے کا مطلب برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو مدد فراہم کرنا ہے۔‘
برطانیہ پہلا مغربی ملک ہے جس نے یوکرین کو مرکزی جنگی ٹینک دینے کی بات کی ہے۔ یوکرین کی یورپی اتحادیوں نے اس سے قبل اسے تین سو سے زائد ماڈرنائزڈ سویت ٹینک مہیا کیے تھے۔
تاہم یوکرین کی جانب سے کئی بار روسی فوج کے مقابلے کے لیے ہیوی ٹینک دینے کی درخواستوں کے باوجود یورپ نے اسے وہ ٹینک مہیا نہیں کیے۔
فرانس نے 4 جنوری کو کہا تھا کہ وہ یوکرین کو فرانسیسی اے ایم ایکس 10 آر سی لائٹ ٹینک دے گا۔ پولینڈ نے بدھ کو کہا کہ وہ بین الاقوامی اتحادی کے طور پر یوکرین کو 14 جدید لیپرڈ 2 جنگی ٹینک مہیا کرے گا۔
یوکرینی صدر نے ایک ٹویٹ میں برطانوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے نہ صرف ہم میدان جنگ میں مضبوط ہوں گے بلکہ دیگر اتحادیوں کو بھی پیغام جائے گا۔‘
 برطانوی وزیراعظم کی یوکرین کو دی گئی اس آفر سے پہلے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ یوکرین کو برطانوی فوج کے 12 چیلنجر 2 ٹینک سپلائی کیے جائیں گے، تاہم وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ٹینکوں کی تعداد کا نہیں بتایا گیا۔

شیئر: