Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ سمیت کئی علاقوں میں منگل اور بدھ کو بارش کا امکان 

شہری دفاع کا کہنا ہے ’ شہری بارش کے دوران مقرر تدابیر کی پابندی کریں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے  قومی مرکز نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ ’منگل اور بدھ کو جدہ، مکہ مکرمہ، رابغ، طائف، الجموم،الکامل، خلیص اور بحرۃ میں بارش  کاامکان ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل مدینہ منورہ ریجن کی 9 کمشنریوں،الشرقیہ ریجن کی چار کمشنریوں جبکہ تبوک، حدود شمالیہ، الجوف، حائل اور القصیم کے کئی مقامات پر جمعے تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اس دوران خراب موسم میں بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔ سیلاب والے مقامات سے دور رہیں۔ وادیوں کے قریب نہ جائیں۔ ڈیمز کےآس پاس خیمے نہ لگائیں‘۔
شہری دفاع نے مزید کہا کہ ’بارش کے پانی سے بننے والے تالابوں میں تیراکی نہ کی جائے۔ اس قسم کے تالاب تیراکی کےلیے ٹھیک نہیں ہوتے‘۔

شیئر: