سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں متعدد شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔