Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت عملے کے لیے پیشہ ورانہ غلطیوں پر لازمی کوآپریٹو انشورنس سکیم

انشورنس نہ کرانے پر صحت خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ یکم شوال 21 اپریل 2023 سے صحت عملے کے لیے پیشہ ورانہ غلطیوں پر لازمی کوآپریٹو انشورنس سکیم کا آغاز کیا جائے گا‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق نرسنگ، فارماسسٹ، اینستھیسیا، مڈوائفری، لیباریٹریز، تشخیصی ریڈیالوجی، تشخیصی ریڈیالوجی ٹیکنالوجی، ایمبولینس (ایمرجنسی میڈیکل سروسز)، فزیوتھراپی، اسپیچ اینڈ سپیچ، ریسپائزیٹری تھراپی، نیوٹریشن، کارڈیک پرفیوژن، آڈیوڈیالوجی، بلڈ پرفیوژن آپٹومیٹرسٹ اور آپریٹنگ روم ٹیکنیشن کے شعبے میں کرنے والوں کے لیے کوآپریٹو انشورنس لازمی کی گئی ہے۔
وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ’ ان پیشوں سے منسلک تمام افراد پیشہ ورانہ غلطیوں کے سنگین نتائج سے بچاؤ کے لیے میڈیکل انشورنس کرالیں۔ انشورنس کرانے والے اپنےاداروں کو رپورٹ کریں‘۔
وزات نے اداروں سے میڈیکل انشورنس نہ کرانے والے کارکنوں فہرست دینے کےلیے بھی کہا ہے۔
وزارت صحت نے انتباہ کیا کہ’ جو صحت کارکن کوآپریٹو انشورنس نہیں کرائیں گے انہیں مقررہ تاریخ کے بعد صحت خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ 

شیئر: