Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 3 فروری کو کاروباری عمل کی ابتدا میں ہی روپے کی قدر میں مزید کمی

پاکستانی روپے کی قدر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ تین فروری کو کاروباری عمل کی ابتدا میں ہی پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدا میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا تیس پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 272 روپے کے قریب ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو کاروباری عمل کے اختتام پر جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ میں سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر 2.53 روپے اضافے کے ساتھ 271.36 روپے رپورٹ کی تھی۔
گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے بعد ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں سب سے کم سطح پر ہے۔
کرنسی کی قدر میں یہ اتار چڑھاؤ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔
جمعہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیل بھی جاری کی ہے جس کے مطابق یہ سطح 592 ملین ڈالر کم ہو کر 3.09 بلین ڈالر ہو چکی ہے۔
زرمبادلہ کی یہ سطح فروری 2014 کے بعد سے ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

شیئر: