Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکول کے پاکستانی طالب علم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مملکت کے علاقے بیشہ میں مقیم کم عمرپاکستانی طالب علم ’احمد‘ کے اعزاز میں سعودی سکول کی انتظامیہ اورطلبہ نے مشترکہ طورپرالوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔
اخبار24 کے مطابق مملکت میں اپنے والدین کے ہمراہ مقیم کم عمر پاکستانی طالب علم ’احمد‘ جو کہ بیشہ کے علاقے کے ایک سعودی سکول میں زیرتعلیم تھاکے بارے میں مستقل طورپروطن منتقل ہونے کی اطلاع اسکول انتظامیہ اور’احمد‘ کے ساتھیوں کوملی تو انہوں نے سکول کے ہردلعزیز طالب علم  کے اعزاز میں پرتکلف الوداعیہ کا انعقاد کیا۔
طالب علم احمد کے اعزاز میں سکول انتظامیہ نے خصوصی طورپراسکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جبکہ اسکول کے تمام طلبا نے قطاروں میں کھڑے ہوکراحمد کا استقبال کیا۔
اس موقع پراحمد نے اپنے اساتذہ اورساتھیوں کا شکریہ اداکیا۔ طالب علم احمد نے مملکت کے لیے اپنے والہانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ’ سعودی عرب کا شکریہ ‘ کہا۔
واضح رہے احمد کے والدکے انتقال کے بعد اس کے اہل خانہ نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا جس کی اطلاع ملنے پر سکول انتظامیہ نے اس کے لیے مثالی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اوراسے قیمتی تحائف دے کرسکول سے رخصت کیا۔

شیئر: