Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا

غیر ملکی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچالیا ہے۔  
سبق ویب کی رپورٹ کے مطابق’ پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا گارا کھا لیا تھا اور اس کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی۔ شدید درد کےعالم میں اسے علاج کےلیے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا‘۔ 

پاکستانی کی حالت خطرے سے باہر ہے، صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ (فوٹو سبق)

’ کنگ عبدالعزیز اسپتال کے طبی عملے نے غیر ملکی کارکن کے مختلف ایکسرے لیے اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کر دی۔ سیمنٹ اس کی آنتوں میں جم گیا تھا‘۔
پاکستانی جوعمر کے تیسرے عشرے میں ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ 

شیئر: