— الاتحاد السعودي للكريكيت | SACF (@cricketsaudi) February 2, 2023
ملاقات کے دوران وسیم اکرم کو فیڈریشن کی جانب سے جرسی پیش کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بولروں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔ وہ ’سلطان آف سوئنگ‘ کے لقب سے پکارے جاتے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے کرکٹ تعلقات میں گرمجوشی بڑھ رہی ہے۔ مثال کے طور پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے گذشتہ ہفتے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی تھی۔
جاوید آفریدی نے سعودی عریبیئن کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
ملاقات کے بعد جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم مملکت میں نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’مستقبل میں پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور سعودی عرب کی (قومی) ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔
جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی جانب سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متنوع دوطرفہ اقتصادی، دفاعی اور سپورٹس تعلقات ہیں۔
گزشتہ ماہ پاکستان کی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے مملکت میں ایک چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں وہ میزبان ٹیم کے مقابلے میں رنرز اپ رہی۔
2020 میں قائم ہونے کے بعد سے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے بڑے انیشیٹوز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں قومی کرکٹ چیمپئن شپ، کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، غیر ملکی کارکنوں کے لیے لیگ اور کئی شہروں میں سماجی پروگرام شامل ہیں۔