اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوز لیکس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں تمام اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔سول ملٹری تعلقات میں تناو ڈالنے کی روایت ختم ہوگئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی جانب سے ذمہ داری اور بالغ نظری کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس معاملے میں نوٹیفکیشن کے اجراءاور ٹوئٹ آنے پر وزیراعظم پر ہر طرف سے آوازیں اٹھائی گئیں تاہم نواز شریف نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں تناو ڈالنے کی روایت ختم ہوگئی ۔ نیوز لیکس معاملے کا افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان اور پاکستانی اداروں کی جیت ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے وہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو جے آئی ٹی نے دیا تھا۔