Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: راہگیروں کو لوٹنے والا عادی مجرم گرفتار

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے واردات کرتا تھا، سزا یافتہ ثابت
جدہ( ارسلان ہاشمی ) پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے والے عادی مجرم کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القریشی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے راہگیروں کو ڈرا دھمکاکر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءچھین لیتا ہے ۔ ملزم کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہونے پر اس کی گرفتار ی کےلئے خصوصی اہلکاروں کو متعین کر دیا تاکہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے ۔ جس علاقے میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی پولیس نے وہاں خفیہ اہلکار متعین کر دیئے جنہو ںنے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا سعودی عادی مجرم ہے جو مختلف مقدمات میں سزا کاٹ چکا ہے ۔ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: