Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں کیسے اپ ڈیٹ کریں؟

پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کو عربی میں ’نقل معلومات ‘ کہا جاتا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے سپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں کارکنوں کا اقامہ، ان کی سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا ودیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔
 ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا’چھٹی پرگیا تھا جہاں پاسپورٹ ایکسپائرہوگیا۔  نیاپاسپورٹ بنوایا ہے۔اب نقل معلومات کیسے کرائی جائے‘؟ 
اس حوالے سے جوازات کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ کارکن کے اسپانسراپنے ابشریا مقیم پلیٹ فارم کے ذریعے کارکن کے نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ 
پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کوعربی میں ’نقل معلومات ‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے نئے پاسپورٹ کے بارے میں معلومات کو جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنا۔ 
جوازات کے ابشرپلیٹ فارم پرنقل معلومات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بعض اوقات ابشر کےخودکارسسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری ہونے کی صورت میں ابشر پر ہی موجود ’تواصل‘ سروس کے ذریعے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کی جاسکتی ہیں۔ 
نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پرانے اور نئے پاسپورٹ کو اسکین کرکے کارکن کے اقامے کے ساتھ اسے تواصل سروس پراپ لوڈ کی جائے۔ 
تواصل سروس پراپ لوڈ کیے جانے کے ایک سے تین دن کے اندر جوازات کے اہلکارنئے پاسپورٹ کا اندراج سسٹم میں کردیتے ہیں۔ 

خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بلیک لسٹ کیاجاتاہے(فائل فوٹو: ایس پی اے)

 خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا’خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد دوسرے خلیجی ممالک میں جاسکتے ہیں؟ 
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوسعودی عرب میں 3 برس کےلیے بلیک لسٹ کیاجاتاہے۔ 
ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیاگیا ہووہ ممنوعہ مدت کے بعد جب چاہیں مملکت آسکتے ہیں۔ پابندی صرف سعودی عرب کےلیے ہی ہے۔ 
واضح رہے ماضی میں ایسی پابندی خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کیے جانے کی تجویز تھی تاہم اس پرمکمل طورپرعمل درآمد نہیں ہوا۔ 
تاہم ایسے افراد جن کے خلاف مشترکہ طورپرسعودی عرب اور خلیجی ممالک میں داخلے پرپابندی عائد کی جاتی ہے وہ انتہائی محدود کیسز ہوتے ہیں جو ہرایک پرلاگو نہیں ہوتے۔ یہ صرف استثنائی حالات میں ہی ہوتا ہے۔

شیئر: