Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اُنگلی پر ’کریم‘، انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجا پر جرمانہ عائد

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جدیجا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی نے انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجا پر آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ’پروٹوکول کی خلاف ورزی‘ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو رویندر جدیجا نے بولنگ کے دوران اپنی انگلی کی انجری کی خود ہی ٹریٹمنٹ کرتے ہوئے اس پر کریم لگائی تھی۔
آئی سی سی نے رویندر جدیجا پر ان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے معاوضے کے چوتھائی حصے (25 فیصد) کے برابر جرمانہ عائد کیا۔
ناگاپور سٹیڈیم میں جاری اس میچ کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں جدیجا کو اپنے بولنگ والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ’بال ٹیمپرنگ‘ کے شبے کو تقویت ملی۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ  ریفری مطمئن تھے کہ یہ کریم ’صرف طبی مقاصد‘ اور سوجن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
رویندر جدیجا کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیے جانے کی وجہ ’ان کا اس عمل سے قبل فیلڈ امپائرز سے اجازت نہ لینا‘ ہے۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ ’جدیجا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی ہے۔‘
’یہ کریم گیند کی گنڈیشن میں کوئی فرق ڈالنے کے لیے نہیں استعمال کی گئی۔‘
واضح رہے کہ ناگاپور میں جاری یہ ٹیسٹ رویندرا جدیجا کے کرئیر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والی گھٹنے کی انجری کے بعد ان کا پہلا میچ ہے۔

شیئر: