انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کا نیا موبائل فون گُم ہوگیا ہے اور اس پر وہ کافی غمزدہ نظر آرہے ہیں۔
منگل کو اپنی ایک ٹویٹ میں انڈین بیٹر وراٹ کوہلی نے لکھا کہ ’آپ کا نیا فون اگر گُم ہوجائے وہ بھی ڈبہ کھولنے سے پہلے تو اس غم کے احساس سے بڑی کوئی چیز نہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
’38 سال کی عمر میں بھی ۔۔۔‘ وراٹ کوہلی بھی رونالڈو کے مداحNode ID: 736236
-
بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں بنتا: مصباح الحقNode ID: 738731
اپنی اس ہی ٹویٹ میں انہوں نے اپنے موبائل فون کے حوالے سے پوچھا کہ ’کیا کسی نے (میرا فون) دیکھا ہے؟‘
وراٹ کوہلی کا گُم ہونے والا فون کونسی کمپنی کا تھا، اس کا ماڈل کیا تھا اور وہ کہاں گُم ہوا اس حوالے سے انڈین بیٹر نے کوئی تفصیل شیئر نہیں کی لیکن سوشل میڈیا پر صارفین پھر بھی انہیں مشورے دینے سے باز نہیں آرہے۔
انڈین فوڈ ڈیلیوری کمپنی ’زوماٹو‘ نے وراٹ کوہلی کو مشورہ دیا کہ ’اگر اس سے کوئی مدد ہوسکے تو بھابھی کے فون سے آئس کریم آرڈر کرلیں۔‘
feel free to order ice cream from bhabhi's phone if that will help
— zomato (@zomato) February 7, 2023