ریاض۔۔۔۔کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے انکشاف کیا ہے کہ ’’صقر1‘‘کے نام سے سعودی عرب نے اسٹراٹیجک ڈرون تیار کرلیا۔کنگ عبدالعزیز سٹی کے سربراہ شہزادہ ترکی بن سعود آل سعود نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس ڈرون میںعالمی درجے کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ مصنوعی سیاروں کی مدد سے چلنے والے رابطہ نظام سے آراستہ ہے۔ 2500فٹ سے زیادہ رفتار سے پرواز کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کے ذریعے میزائل اور لیزر بم بھی لے جائے جاسکتے ہیں۔ یہ 500سے 6ہزار فٹ کی اونچائی تک پرواز کرسکتا ہے۔