نئی دہلی۔۔۔۔ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ وہ ایک سعودی کمپنی کے 24ہندوستانی ملازمین کا مسئلہ حل کرانے کیلئے متعلقہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ ہندوستانی ملازمین کو مسئلہ حل کراکروطن بھجوادیا جائے گا۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سفارتخانے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہندوستانی ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کرائے اور سعودی حکام کو مسئلے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا اہتمام کرے۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی اور ملازم لانے والی ایجنسیوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر رابطے میں ہے جلد ہی ملازمین کو ہندوستان واپس بھجوا دیا جائے گا۔ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ شائع کی تھی کہ 24ہندوستانی ملازمین نے ہندوستانی دفتر خارجہ سے درخواست کی تھی کہ انہیں وطن واپسی میں مدد کرے، ان کا دعویٰ تھا کہ ہندوستانی ایجنٹ نے انہیں دھوکہ دیکر سعودی عرب بھیجا ہے۔