Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک کوئی سعودی مبلغ نہیں، آل الشیخ

ریاض۔۔۔۔۔وزیر اسلامی امور ، دعوت ورہنمائی شیخ صالح آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ کوئی سعودی مبلغ بیرون مملکت سرگرم عمل نہیں۔وزارت کے یہاں کوئی خاتون مبلغ بھی تعینات نہیں۔وہ ایوان شوریٰ میں ارکان کے سوالات اور اعتراضات کے جواب دے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بعض مبلغ خواتین رضاکارانہ طور پر دعوت کا کام کررہی ہیں سرکاری ملازم کے طور پر نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ لیاقت اور تجربہ کے مالک غیر ملکی اساتذہ اور مبلغین اپنے اپنے ممالک میں وزارت اسلامی امور کے سائبان تلے کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزارت نے 6ہزار تکفیری افراد سے مکالمے کرکے 2600کو راہ راست پر لانے میں کامیابی حاصل کرلی۔آل الشیخ نے کہا کہ جو لوگ صحیح ڈگر سے ہٹ کر فتوے جاری کررہے ہیں وہ اسلامی شریعت اور انسانی ذہن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شیئر: