Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کیس: عدم حاضری پر عمران خان کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی درخواست سماعت جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
خیال رہے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے آنے کی کوشش کی مگر وہ سفر نہ کر سکے۔
بابر اعوان نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات حذف کی جائیں اور ضمانت میں توسیع کی جائے۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے یہ عدالت بھی اسی تاریخ تک عبوری ضمانت دے۔
اس پر جج راجہ جواد عباس حسن نے کہا کہ اگر بُلٹ انجری پر ایک ملزم کو ریلیف دیا گیا تو دیگر کو بھی دینا پڑے گا۔
 

شیئر: