لندن - - - - - ایک ایسے وقت میں جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں روبوٹس کا عمل دخل بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ مشینیں انسانوں کی جگہ لیتی جارہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بے روزگاری پھیلنے کا اندیشہ حقیقت کا روپ دھارتاجارہا ہے اور لوگ اس فکر میں ہیں کہ مشینوں کو اپنی جگہ یا اپنی ملازمتوں پر قابض ہونے سے روکنے کیلئے انہیں کیا کرنا چاہئے۔ کافی غوروخوض اور تجزیہ کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آنے والے وقت میں آئی ٹی کی مقبولیت یقینی طور پر کم ہوتی جائیگی اور آنے والا وقت سائنس اور آرٹس کے مضامین میں اسناد رکھنے والے لوگوں کا ہوگا۔ واضح ہو کہ اب تک آرٹس کے مضامین کو زیادہ کارآمد نہیں سمجھا جاتاتھا اور آئی ٹی کی آمد کے ساتھ ان علوم فنون کی قدرو منزلت کم ہوتی جارہی تھی۔ یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اب مشینیں بھی ذہانت کی حامل ہونگی او ریہ ذہانت علم و فنون کے مضامین کے طفیل ہی حاصل کی جاسکتی ہے اس طرح آنے والا وقت پھر آرٹس کے مضامین کا ہوگا۔