Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا

سابق وزیر داخلہ پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا۔
اس سے قبل جمعرات کو ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی مبینہ سازش کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
شیخ رشید پر تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔
آٹھ فروری کو انہوں نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
چار فروری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

شیئر: