مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری الاسکان کمیٹی کی ہوتی ہے۔ امسال 20 لاکھ عازمین کےلیے کے لیے 4 ہزار سے زیادہ رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
الوطن اخبار کے مطابق اسامہ زیتونی نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ میونسپلٹی عازمین حج کے لیے رہائشی پرمٹ کے اجرا اور حاجیوں کے لیے مختص کی جانے والی عمارتوں کی نگرانی کا کام ’اسکان الحجاج کمیٹی‘ کے ذمہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوانوں نے عازمین حج کے لیے’ ہینڈ فری چھتری‘ بنالی
Node ID: 734491 -
عازمین حج کی خدمت پر مامور عملے کی چھٹیاں معطل
Node ID: 737111 -
داخلی عازمین حج کی شکایات سننے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز
Node ID: 742171
یہ کمیٹی 5 سرکاری اداروں کی نمائندہ ہے اس میں مکہ گورنریٹ، مکہ میونسپلٹی، وزارت حج، محکمہ شہری دفاع اورمکہ پولیس شامل ہیں۔
زیتونی نے توجہ دلائی کہ اسکان الحجاج کمیٹی اپنی ذمے داری 2 مراحل میں انجام دیتی ہے۔ پہلے مرحلے کا آغازمحرم کی یکم سے ہوتا ہے اور ماہ رجب کے آخر تک جاری رہتا ہے اس دوران ان عمارتوں کے بارے میں کارروائی کی جاتی ہے جہاں حجاج کی رہائش کے لیے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
دوسرے مرحلے کی شروعات ماہ ذوالقعدہ سے ہوتی ہے اور بارہویں مہینے ذو الحجہ کے آخر تک جاری رہتی ہے۔
اس مرحلے میں کمیٹی کی فیلڈ ٹیمیں حاجیوں کے لیے مختص عمارتوں کے دورے کرتی ہیں اس بات کااطمینان حاصل کیا جاتا ہے کہ آیا عمارتوں میں وہ تمام سہولیات مہیا ہیں جن کی بنیاد پر ان کےمالکان کو حج رہائش پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔
زیتونی کا کہنا ہے کہ مکہ میونسپلٹی نے انجینیئرنگ ان کنسلٹینسیوں کا تعین کردیا ہے جو حاجیوں کی رہائش کے لیے مجوزہ عمارتوں کے بارے میں رپورٹیں دیں گی۔
سعودی حکومت حاجیوں کے لیے مختص کی جانے والی عمارتوں کے بارے میں کچھ سٹینڈرڈ مقرر کیے ہوئے ہے انہی کی بنیاد پر انجینیئرنگ کنسلٹینسیاں مجوزہ عمارتوں کے حوالے سے رپورٹ دیتی ہیں۔
