Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سے غیرملکی کی شادی کی شرائط کیا ہیں؟

دلہن کی عمر25 برس سے کم اور ان میں عمر کا فرق 15 برس سے زیادہ نہ ہو(فوٹو، ٹوئٹر
ماہر قانون اورخانگی امور کے مشیر ڈاکٹر نایف الظفیری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کی شادی کی شرائط کا مقصد خاتون کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ماہر قانون نے الاخباریہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ غیرملکی سے سعودی خاتون کےلیے مقررہ شرائط میں اہم ترین شرط یہ ہے کہ خاتون کی عمر25 برس سے کم نہ ہو۔
سعودی خاتون کے ساتھ غیر ملکی کی شادی کے لیے دوسری شرط ہے کہ مرد اور خاتون کی عمروں میں فرق 15 برس سے زیادہ نہ ہو۔
شادی کے لیے امیدوار مرد مملکت میں مقیم اوراس کا ذریعہ معاش اچھا ہو تاکہ اپنی اہلیہ کی بہتر طورپرکفالت کر سکے۔
ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی اجازت یعنی این اوسی کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جاتا ہے جہاں شادی کے خواہش مند کی درخواست کو مقررہ شرائط کے مطابق جانچنے کے بعد اجازت دی جاتی ہے۔

شیئر: