جدہ کی عدالت نے ایک سعودی خاتون کا ازدواجی تعلقات نہ ہونے کی بنا پر نکاح ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون دو سال تک اپنے شوہر کے نکاح میں رہی تاہم ابھی تک کنواری ہے۔
خاتون کی وکیل رباب المعبی نے کہا ہے کہ ’جدہ کی نجی معاملات کی عدالت میں کیس دائر کیا گیا جس نے دعوی کی حقیقت کا جائزہ لیا اور ازدواجی تعلقات میں طبی رکاوٹ نہ ہونے کی بنا پر نکاح منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’نکاح کا شرعی مقصد ازدواجی تعلق اور افزائش نسل ہے جس کے مفقود ہونے پر نکاح مقصد فوت ہوجاتا ہے۔‘